اسلام آباد، ارنا – پاکستانی بیس بال فیڈریشن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کے لئے ایک دعوت نامے کی وصولی کا اعلان کیا جس کا مقصد دو طرفہ مشاورت اور مغربی ایشین بیس بال کپ کی میزبانی کے لئے ایران کے امیدوار پر مذاکرات کرنا ہے۔

ایرانی بیس بال فیڈریشن نے پاکستانی بیس بال فیڈریشن کے سربراہ "سید فخر علی شاہ" اور اون کے تکنیکی وفد کو ایران کے دورے کی دعوت دیا ہے۔

پاکستانی بیس بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر جنرل "مظہر احمد" نے کہا کہ اس دورے کا مقصد بیس بال پر خصوصی توجہ کی مبنی پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مغربی ایشین بیس بال کپ کے 15 ویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا اور اس سلسلے میں ایرانی عہدیداروں نے پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سربراہ جو ایشین بیس بال فیڈریشن کے سینئر ممبر بھی ہیں ، کو ایران میں اس کھیل کے شعبوں کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

ایشین بیس بال کنفیڈریشن نے اکتوبر میں اسلامی جمہوریہ ایران کو مغربی ایشین گیمز کی میزبانی کرنے کے لئے اہم امیدوار نامزد کیا تھا۔

بھارت ، پاکستان ، سری لنکا ، عراق ، افغانستان ، فلسطین ، کمبوڈیا ، بنگلہ دیش ، ایران وغیرہ کی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں 2021 ایشین چیمپیئن شپ میں دو کوٹے حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@