یہ بات "تارک یاساویچ" نے جمعرات کے روز لندن میں ارنا نیوز ایجنسی کو دئے گئے ایک نوٹ میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں کی کامیابی اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ہم اس بیماری کے خلاف ویکسین بناسکتے ہیں اور اس وبا کو ختم کرنے میں ہماری مدد کے لئے ٹولز رکھتے ہیں۔
ایرانی سائنسدانوں نے واشنگٹن کی حکومت کی طرف سے جامع پابندیوں کے باوجود ، نئی کرونا ویکسین کی رونمائی کردی ہے جو اب کلینیکل ٹرائلز کے مرحلے پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ منگل کے روز ایرانی وزیر صحت و طبی تعلیم اور نائب ایرانی صدر برائے سائنسی اور ٹکنالوجی امور کی موجودگی میں محققین کے تیار کردہ پہلے کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹیسٹ کا انسانی انجیکشن انجام دیا گیا۔
65 ہزار سے زیادہ ایرانی شہری اس ویکسین کے لئے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں ، اور 56 افراد کو انسانی ٹیسٹ کے پہلے مرحلے میں حصہ لینے کے لئے منتخب کیا گیا ہے ، جس میں 45 سے 60 دن تک توقع کی جارہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا میں بڑے پیمانے پر ایرانی ویکسین کی تیاری کی خبریں آتی رہی ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 31 دسمبر 2020 - 11:37
لندن، ارنا - عالمی ادارے صحت کے ترجمان نے ایرانی محقیقن کے ذریعہ کرونا ویکسین کی تیاری کے خیرمقدم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنظیم ایران کے اس عظیم کامیابی کے کلینیکل آزمائشوں کے نتائج دیکھنے کے منتظر ہے۔