تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ پچھلےمہینے کے دوران ایران کی غیر ملکی تجارت کی شرح 7 ارب 370 ملین ڈالر تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس رقم کے 3 ارب 644 ملین ڈالر کا حصہ برآمدات اور 3 ارب 726 ڈالر کا حصہ درآمدات پر مشتمل ہے۔

روح اللہ لطیفی نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران درامدات میں گزشتہ دو میہنے کے مقابلے میں مالیت کے لحاظ سے 634 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور برآمدات میں 434 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران ایران میں غیر ملکی تجارت کی شرح مالیت کے لحاظ سے 6 ارب 302 ملین ڈالر تھی جس میں 3 ارب 210 ملین ڈالر درآمدات اور 3 ارب 92 ملین ڈالر برآمدات کا حصہ تھا۔

لطیفی نے کہا کہ لیکن گزشتہ مہینے کے دوران ایران کی غیر ملکی تجارت کی شرح 7 ارب 370 ملین ڈالر تھی جس میں گزشتہ دو مہینے کے مقابلے میں 17 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران برآمدات میں 5۔13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور درآمدات میں بھی 5۔20 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ چین، عراق، ترکی، متحدہ عرب امارات اور افغانستان ایرانی برآمدات کی پہلی منزلیں ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@