تہران، ارنا- ایران کی سول ایوی ایشین تنظیم نے ایران اور برطانیہ کے درمیان تمام پروازوں کو دو ہفتوں کیلئے منسوخ کردی۔

تفصیلات کے مطابق، اس سے پہلے ایرانی وزیر صحت نے وزیر برائے شہری ترقی اور مواصلاتی امور سے برطانیہ آنے جانے تمام پروازیں منسوخ کرنے کا مطالبہ کرلیا تھا۔

انہوں نے اس خط میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاو کو روکنے کے لئے برطانیہ سے سفری پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس سلسلے میں ایران کی سول ایوی ایشین تنظیم  کے سربراہ "تورج دہقانی زنگنہ" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ک برطانیہ آنے جانے والی تمام پروازوں کو منسوخ کردی گئی ہے۔

انہوں نے ثالثی ملکوں کیجانب سے ایران میں مسافروں کی آمد و ررفت سے متعلق کہا کہ اکثر مسافر ترک ائیر لانز کے ذریعے ایران میں سفر کرتے تھے اور ترکی نے لندن میں اپنی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

زنگنہ نے کہا کہ لندن سے مسافروں کو ایران میں منتقل کرنے والے تمام غیر ملکی ائیرلانز پر بھی پابندی عائد کی جاتی ہے اور اگر کسی بھی صورت میں کوئی مسافر لندن سے ایران میں داخل ہوجائے تو وہ ایرانی وزارت صحت کے ذریعے قرنطینہ ہوجائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے جس کی وجہ سے حکومت کی طرف سے بڑے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف یورپ ممالک نے برطانیہ سے تمام فضائی اور زمینی راستے بھی منقطع کر دئیے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@