تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے آٹھ مہینے کے دوران تین ملین و 787 ہزار ٹن اسٹیل انگوٹس برآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ سال کے پہلے آٹھ مہینے کے دوران اسٹیل انگوٹس کی برآمدات چار ملین و 377 ہزار ٹن تھی۔
ایران اسٹیل ایسوسی ایشین کے مطابق؛ اس عرصے کے دوران، ملک میں دو ملین و 873 ہزار ٹن  بیلیٹ اور بلوم اور 914 ہزار ٹن اسلب کی برآمدات ہوئی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے 2019 کو اسٹیل انگوٹس کی برآمدات میں عالمی 19ویں پوزیشن حاصل کرلی اور اسٹیل کی مصنوعات کی برآمد کرنے میں دنیا کی 53 ویں پوزیشن پر ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@