تہران، ارنا- ایرانی فٹبال کلب پرسپولیس نے ایشین چیمپئنز لیگ کے فائنل مقابلوں میں جنوبی کوریا کی اولسان ہیوندای ٹیم کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی اور دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایشین چیمپئنز لیگ مقابلوں کے فائنل مرحلے کا آج بروز ہفتے کو قطری دارالحکومت دوحہ کے الجنوب سٹڈیم میں ایرانی فٹبال کلب پرسپولیس اور جنوبی کوریا کے فٹبال کلب اولسان ہیوندای کے درمیان انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں پرسپولیس ٹیم کے فٹبال کھیلاڑیوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تا ہم وہ کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی اور پرسپولیس ٹیم نے 1۔2 نتیجے کیساتھ السان ہیوندای ٹیم سے شکست کھائی اور اس ایونٹ کی دوسری پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

عالمی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ "اینفانیتنیو"، ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے سربراہ "شیخ سلمان" اور ایرانی وزیر کھیل "مسعود سلطنی فر" اس میچ کے خصوصی شائقین تھے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@