ایرانی تجارتی ترقی کی تنظیم کے اہلکار "میر ہادی سیدی" نے کہا کہ بین الاقوامی مرکز (آئی ٹی سی) اور یوروپی یونین کے تعاون سے ، ایران ، یورپ بزنس فورم کا 14 سے 16 دسمبر تک وبینار کے طور پر انعقاد ہوگا جس کا مقصد ایران کی غیر تیل برآمد میں اضافہ کرنے کے لئے تجارتی ، سائنسی اور تکنیکی تعاون کے لئے ضروری پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی اور یوروپی کمپنیاں کانفرنس میں شرکت اور دوطرفہ کاروباری ملاقاتیں کریں گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے یورپ کو رواں سال کے سات مہینے کے دوران پانچ ملین و 605 ہزار و 891 ٹن مصنوعات برآمد کی ہے جس کی مالی شرح 2 ارب و 66 ملین و 840 ہزار و 538 ڈالر تھی۔
اس سال کے پہلے سات مہینوں میں ملکی غیر ملکی تجارت کی کل مالیت 38 ارب 278 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 21 نومبر 2020 - 14:25
تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپ کے درمیان بڑی تجارتی کانفرنس دسمبر کے آخر میں ایک ویبینار کے طور پر منعقد ہوگی جس کا مقصد ایران کی غیر تیل برآمدات میں اضافہ کے لئے تجارتی ، سائنسی اور تکنیکی تعاون کے لئے ضروری پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے۔