تہران،ارنا- ایرانی حساس اداروں کے اہلکاروں نے 2018 میں ایرانی جنوبی شہر اہواز کے دہشتگردی حملے میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ایرانی انٹیلیجنس ادارے کے بیان کے مطابق، ملک کے حساس اداروں کے اہلکاروں نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران، علیحدہ پسند گروہ کے سرغنہ "فرج اللہ چعب" کو گرفتار لیا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے حالیہ سالوں کے دوران تہران اور خوزستان کے صوبوں میں دہشتگردی کاروائیوں میں کردار ادا کیا ہے اور حالیہ دنوں میں ایک نئی دہشتگردی کاروائی کا بند و بست کر رہا تھا جو ایرانی اہلکار اداروں کی کوششوں سے ناکام ہوگئی۔

ایرانی انٹیلیجنس ادارے کے مطابق، علیحدہ پسندہ گروہ حرکت النضال، سعودی عرب اور ناجائز صہیونی ریاست کی براہ راست حمایت یافتہ ہے اور اس گروپ کے سرغنوں کیخلاف بین الاقوامی احکامات جاری کرنے کے باوجود اس نے ایران میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا انتظام کیا۔

واضح رہے کہ اس گروہ نے 2018 میں ایرانی جنوبی شہر اہواز میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے منعقدہ فوجی پریڈ پر دہشتگردی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 افراد شہید اور 68 زخمی ہوگئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@