تہران، ارنا-  ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کسی کیلئے شرط لگانے کی پوزیشن میں نہیں ہے؛ جب امریکہ جوہری معاہدے میں از سر نو شامل ہونے کا مطالبہ کرے گا تب اسے مذاکرات کی میز پر اپنے وعدوں کیخلاف ورزی کا جوابدہ ہونا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی محکمہ خارجہ نے "سعید خطیب زادہ" کی العالم نیوز چینل کیساتھ انٹرویو سے متعلق غلط فہمیوں کے رد عمل میں ایک بیان جاری کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خطیب زادہ نے العالم ٹی وی چینل کے نمائندے کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ امریکہ نے ایران جوہری معاہدے اور قرارداد 2213 کیخلاف ورزی کی ہے اور اب وہ ایران کیلئے شرط لگانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران پر اربوں ڈالر نقصان پہنچا ہے اور وہ ایک شراکت دار کی حیثیت سے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوگیا ہے۔

خطیب زادہ نے اس بات پر زور دیا کہ جب امریکہ جوہری معاہدے میں از سر نو شامل ہونے کا مطالبہ کرے گا تب اسے مذاکرات کی میز پر اپنے وعدوں کیخلاف ورزی کا جوابدہ ہونا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد اسلامی انقلاب کی ہدایت کے مطابق، امریکہ کو پہلے اپنی غلطیوں کو ماننا پڑے گا اور پھر اسے ایران کیخلاف معاشی جنگ کا خاتمہ دینا ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے کیے گئے وعدوں کو نبھانے سمیت ایران پر پہنچے گئے نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا۔

 اس کے علاوہ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ "مائیک پمپئو" کے حالیہ ٹوئٹر پیغام کے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکی زیادہ سے زیادہ دباؤ اور اس کیجانب سے قانون کیخلاف ورزی کو شکست کا سامنا ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں جلد ہی تاریخ کے کوڑے دان کے حوالے کردیا جائے گا جبکہ ایران کی معزز قوم فخر سے کھڑی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@