اجراء کی تاریخ: 10 اکتوبر 2020 - 15:39

تہران، ارنا- جبکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے دنیا میں اسٹیل پیداوار میں 6 فیصد کی کمی ہوئی ہے تو اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران میں اسٹیل پیداوار میں 6 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارنائب ایرانی وزیر برائے صنعت، تجارت اور کان کنی "خداداد غریب پور" نے ہفتے کے روز اسٹیل فیکٹری شادگان کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2025ء ملک میں سالانہ 55 ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار کی منصوبہ بندی کی  گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  توقع کی جاتی ہے کہ رواں سال کے دوران ملک میں 4 ارب ڈالر کی مالیت پر مشتمل اسٹیل مصنوعات کی برآمدات ہوں گی۔

غریب پور نے کہا کہ اب اس شعبے میں 200 ہزار افراد سرگرم عمل ہیں اور رواں سال کے دوران اسٹیل کی سالانہ پیداوار 32 ملین ٹن سے زائد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اسٹیل کی صورتحال ایسی ہے کہ رواں سال میں 18 ملین ٹن اسٹیل سے بنائی گئی گولی اور 10 ملین ٹن اسٹیل کنسنٹریٹ میں اضافہ ہوگا۔

غریب پور نے کہا کہ شادگان اسٹیل فیکٹری میں 50 فیصد کی ترقی دیکھنے میں آئی ہے اور یہ منصوبہ مزید کوشش کیساتھ 2022 تک مکمل ہوگی۔

انہوں نے حالیہ ہفتہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ہماری اسٹیل کے شعبے میں بہت ساری صلاحتیں ہیں اور رواں سال کے دوران ملک میں اسٹیل کی پیداوار 30 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں سالانہ 4 ارب ڈالر اضافے سمیت 200 افراد کیلئے براہ راست روزگار کی فراہمی ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@