تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں منعقدہ 27 ویں بین الاقوامی ورچوئل کتاب میلے کا 300 ہزار کتابوں کے تعارف سے آج بروز بدھ کا اختتام کیا گیا۔
اس میلے کا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے آن لائن طور پر انعقاد کیا گیا اور اسلامی جمہوریہ ایران نے کتاب میلے میں موجود 95 ممالک میں پبلشرز کی تعداد کے لحاظ سے دسویں اور کتابی عنوانات کے لحاظ سے آٹھویں پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔
اس میلے میں ایران کے انسٹی ٹیوٹ آف بوکس اینڈ لٹریچر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے کتابی سال کا ایوارڈ اور جلال آل حمد ایوارڈ کی منتخب شدہ کتابیں انگریزی میں مختلف ادوار میں متعارف کروائیں اس کے علاوہ بچوں اور نوعمروں کے میدان میں منتخب کاموں سمیت بچوں اور نوعمروں کے شعبے میں سرفہرست 108 مصنفین اور "ایران سے کتب" سائٹ کا تعارف کرایا جس نے غیر ملکی سامعین کو انگریزی خلاصے والی ایرانی کتابوں کے 1900 سے زیادہ عنوانات تک رسائی فراہم کی ہے۔
واضح رہے کہ 27 ویں بیجنگ ورچوئل کتاب میلے میں 2،600 سے زیادہ پبلشرز سمیت 95 ممالک سے آئی ہوئی 100 ادبی ایجنسیوں نے حصہ لیا تھا اور اس میں دنیا بھر سے حصہ لینے والے افراد کیلئے 300 ہزار سے زیادہ کتابی عنوانات متعارف کروائے گئے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@