تہران، ارنا- اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک اور زراعت کے امور (فائو) آب و ہوا کے شعبے میں اقدامات کی مالی اعانت کیلئے ایران کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوارک اور زراعت کے امور نے ایران میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور کو حل کرنے اور ان کے حل کیلئے ایک جامع پلیٹ فارم بنانے کیلئے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کیساتھ مل کر تقریبا 100 مقامی، قومی اور بین الاقوامی اداروں کو اکٹھا کیا اوران اداروں کی صلاحیت میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے آب و ہوا کے عمل کی مالی اعانت سے متعلق امور پر مشترکہ بات چیت کی راہ ہموار کردی۔

 منعقدہ اس مشاورتی اجلاس اور ورکشاپ کے شرکاء نے ملک کی ادارہ جاتی اور تکنیکی صلاحیت کے علاوہ آب و ہوا میں تبدیلی کے امور کو حل کرنے کیلئے درپیش چیلینجز اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کی کمی اور مطابقت سے متعلق اقدامات کی مالی اعانت کے لئے بین الاقوامی مالیاتی وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر پیش کی گئی تجویزوں پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک اور زراعت اقوام متحدہ کی خصوصی شاخ ہے جو عالمی طور پر نسل انسانی کو درپیش بھوک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔

یہ ادارہ ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں غیر جانبدارانہ طور پر عمل کرنے والے ادارہ ہے جس کا مقصد ہر ملک میں خوراک کی پیداوار میں اضافہ اور زرعی اصلاحات کو ممکن بنانا ہے؛ یہ ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں زراعت، جنگلات اور ماہی گیری کے شعبوں میں بہتری کے کام کرتا ہے جس سے دنیا میں خوراکی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@