تفصیلات کے مطابق 33 ویں ٹوکیو میلے کا 31 اکتوبر سے 9 نومبر تک جاپان میں انعقاد کیا جائے گا۔
منعقدہ اس میلے میں دنیا بھر کے نامور فنکاروں اور ہدایتکاروں کی بنائی گئی 30 فلموں کو نمائش کیلے پیش ہوگی۔
ٹوکیو فلم فسٹیول کے Tokyo premiere حصے میں ایرانی ہدایتکار "رضا درمیشیان" کی بنائی گئی فلم "We Have To" اور خاتون ایرانی فلم ساز "آیدا پناہندہ" کی بنائی گئی فلم "Ti Ti" کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ اس میلے کے World Focus حصے میں ایرانی فنکار "احمد بہرامی" کی بنائی گئی فلم "WESTELAND" اور ایرانی فنکار "محمد رسول اف" کی بنائی گئی فلم "There Is No Evil" کی نمائش ہوگی۔
ٹوکیو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول دنیا کے 12 بڑے بین الاقوامی فلمی میلوں میں سے ایک ہے اور اس ک شمار ایشیاء میں سب سے اہم فلمی میلوں میں ہوتا ہے جو ہر سال جاپان کے دارالحکومت میں انعقاد کیا جاتا ہے۔
ٹوکیو میلے کا سب سے پہلے 1985 میں انعقاد کیا گیا اور 1991 تک ہر دوسال بعد انعقاد کیا جاتا تھا تا ہم اب اس میلے کا ہر سال انعقاد کیا جاتا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@