اس تقریب کا ایرانی بری فوج کی خود کفالت جہاد تنظیم میں اتوار کے روز انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، اسمارٹ روبوٹ ، ٹیکٹیکل گاڑی ، مواصلاتی نظام ، ڈرون کی پسٹن انجن ، ریسکیو روبوٹ ، اپ گریڈ ملٹری گاڑی ایرانی فوج کی نئی کامیابیوں میں شامل ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی کی بری فورس کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل ''کیومرث حیدری'' کی موجودگی میں رونمائی کردی گئیں۔
جنرل حیدری نے اس تقریب میں کہا کہ ہم الیکٹرانکس ، جنگلات ، روبوٹکس ، میزائل اور اینٹی ہتھیار کے شعبوں میں سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کام کی توجہ روبوٹکس کا میدان ہے جو زمینی قوتوں کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اخراجات کے لحاظ سے نئی کامیابیاں غیر ملکی ماڈلز کے مقابلے میں کم قیمتی ہیں اور یہ کارنامے پابندیوں کی مکمل فضا میں حاصل ہوئیں ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 27 ستمبر 2020 - 14:45
تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کی سات نئی کامیابیوں کو رونمائی کردیا گیا جس تقریب میں ایرانی آرمی کے نائب کمانڈر نے شرکت کی۔