یہ بات بریگیڈیئر جنرل "امیرعلی حاجی زادہ" نے اتوار کے روز سپاہ پاسداران کی ایئرفورس کی کامیابیوں اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ آج ، اگر ہم میزائلوں ، فضائی دفاع اور راڈارز ، ڈرونز، الیکٹرانک جنگ اور مصنوعی سیاروں پر بات کرتے ہیں تو یقینا دنیا کے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہیں۔
جنرل حاجی زادہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایک قومی ایرو اسپیس پارک اور خود اعتمادی کی نمائش کے ذریعے ہم تجربوں اور پیشرفت کی طرز کو نئی نسلوں میں منتقل کر رہے۔
ایرانی کمانڈر نے کہا کہ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد صرف ایرواسپیس کی تاریخ پیش کرنا نہیں ہے، آج ، میزائلوں ، کروز ، ایئر ڈیفنس ، ڈرون اور اسپیس کے مختلف شعبوں میں ہماری سطح عالمی ہے اور اب علاقائی نہیں ہے اور ہم دنیا کے 5 سے 10 ممالک میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دفاع مقدس کی ثقافت سے تمام تر صلاحیتیں حاصل کیں اور ہم نے اس دن اپنا راستہ اور مضبوط ہونا سیکھا ، کیونکہ اگر ہم کمزور رہے تو ہم پامال ہوجائیں گے اور دشمن رحم نہیں کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایک دن ہم خاردار تاروں سے لے کر میزائل تک کے باہر پر انحصار کرتے اور دشمن کی سرزمین کو اونچائی سے کیمرے کے ساتھ دیکھنے کی کوشش کرتے تو آج 430 کلومیٹر کی اونچائی سے سیٹلائٹ کے ذریعہ دنیا میں کہیں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@