اجراء کی تاریخ: 7 ستمبر 2020 - 18:11
ایران اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تذویراتی تعلقات کا 1917ء میں آغاز کیا گیا اور پہلی عظیم جنگ کے دوران، برن میں ایرانی قونصلخانے کا قیام عمل میں لایا گیا اس کے 15 سال گزرنے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے معاہدے پر دستخط سے باہمی تعلقات پر نیا رنگ بھر گیا؛ جوہری معاہدے پر دستخط ایران اور سوئٹزر لینڈ کے درمان تعلقات کا ایک اہم موڑ ہے اور اب ان باہمی تعلقات سے 100 سال گزر گئے ہیں اور سوئس وزیر خارجہ نے اس سوسالہ پرانی دوستی کو منانے کیلئے ایران کا دورہ کیا ہے۔