یہ بات بریگیڈیئر جنرل "جلال ستارہ" نے اتوار کے روز صوبے کردستان کے سرحدی کمانڈروں اور نائبین کے ساتھ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب ولایت فقیہ کے سپاہی ہیں اور ہم اپنی پوری طاقت اور انتہائی مشکل حالات میں اسلامی ایران کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔
جنرل ستارہ نے کہا کہ پائیدار سلامتی ، تحفظ اور جمہوریت کے حصول کو سرحدی محافظوں کا اہم مقاصد ہیں اور سرحدوں مین رہنے والے عوام کے حقوق کا نفاذ سرحدی محافظوں کا فطری فرض ہے اور ہم عوام کے خادم ہیں اور ہمیں اس اہم کام کے حصول کے لئے ہمیشہ کوشش کرنی چاہئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 6 ستمبر 2020 - 19:47
سنندج، ارنا – ایرانی سرحدی کمانڈر کے ڈپٹی نے کہا ہے کہ اب سرحدی محافظ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں پر مکمل اور عمومی اختیار کے ساتھ انقلاب کے نظریات کے دفاع کرنے کے لئے ثابت قدم ہیں اور سرحدی پٹی میں کسی بھی قسم کی عدم تحفظ کی اجازت نہیں دیں گے۔