اسلام آباد، ارنا- پاکستانی شعیوں اور اہل بیت علیہ السلام سے خراج عقیدت پیش کرنے والوں نے محرم الحرام کے دسویں کے موقع پر حضرت امام حسین (ع)  اور ان کی ساتھیوں کی سوگ میں مجالس عزا کا انعقاد کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں حضرت امام حسین علیہ السلام  سے عقیدت رکھنے والوں نے مذہبی تقاریب کا انعقاد کرتے ہوئے آپ سے خراج عقیدت پیش کی۔

 اس حوالے سے اسلام آباد میں مقیم ایرانی شہریوں نے بھی صحت کے رہنما خطوط پر عمل پیرا ہوتے مجالس عزا میں حصہ لیا۔

اس کے علاوہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بہی حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کی ساتھیوں کی یاد میں مختلف تقاریب کا انعقا کیا گیا۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں مقیم ایرانی شہریوں کے رہائشی کمپلیکس میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر "سید محمد علی حسینی" اور ایرانی سفارتخانے کے اسٹاف کی موجودگی میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم اور صدرمملکت نے محرم الحرام کی دسویں دن کے موقع پر حضرت امام حسن اور ان کی ساتھیوں کے لازوال قربانیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شہادت امام حسینؓ درحقیقت حق کی فتح اور ظالم کیخلاف ڈٹ جانے اور ایثار وقربانی کا استعارہ ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی صدر مملکت ڈاکٹر "عارف علوی" اور وزیراعظم "عمران خان" نے یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے شہادت پاکر تاریخ اسلام میں اس دن کو قیامت تک کے لیے خاص بنا دیا۔ باطل قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

پاکستانی صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شہادت امام حسینؓ درحقیقت حق کی فتح اور ظالم کیخلاف ڈٹ جانے اور ایثار وقربانی کا استعارہ ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@