تہران، ارنا – ابوبکر محمد ابن زکریا الرازی نامور مسلمان عالم، طبیب، فلسفی، ماہر علم نجوم اور کیمیاء دان تھےجو سنہ 251 ہ ق ایرانی شہر ری میں پیدا ہوئے اور سنہ 313 ب ق 61 سال شمسی کی عمر میں اسی شہر میں وفات پائی لیکن ان کا مزار نا معلوم ہے۔

ابو بکر محمد ابن زکریا الرازی ریاضی دان، کیمیادان، موجد، ماہرِ طبیعیات، ہیئت دان، طبیب اور فلسفی تھا اسی لیے ایران میں 5 شہریور(27 اگست) کو اس نامور فارماسسٹ کا دن کہا جاتا ہے۔
رازی نے متفرق سلسلہ ہائے طب کو جمع کر دیا اور ابن سینا نے تکمیل تک پہنچایا جوانی میں موسیقی کے دلدادہ رہے پھر ادب و فلسفہ، ریاضیات و نجوم اور کیمیا و طب میں خوب مہارت حاصل کی۔ پہلے رے پھر بغداد میں سرکاری شفاخانوں کے ناظم رہے۔ طب میں آپ کو وہ شہرت دوام ملی کہ آپ طب کے امام وقت ٹھہرے۔
ان کی تصانیف الحاوی،الکناش المنصوری،المرشد، من لایحضره الطبیب ، کتاب الجدری و الحصبه، دفع مضار الاغذیه ، الابدال  ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@