چابہار، ارنا - چابہار فری زون کے ڈائریکٹر مینجر نے کہا ہے کہ گوادر سے 70 کلومیٹر دور چابہار کی ریمدان سرحد میں پاکستان کے سرگرم معاشی اور کاروباری کارکنوں کیلیے سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہیں۔

یہ بات عبدالرحیم کردی نےگزشتہ روز چابہار فری زون میں زاہدان میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل "محمد رفیع' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہو‏ئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ چابہار کی ریمدان سرحد میں پاکستانی سرگرم اقتصادی کارکنوں کیلیے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چابہار نے اپنے تزویراتی محل وقوع کی اہمیت کی وجہ سے تمام ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں خصوصا دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان کی موجودگی کے لئے تعاون اور سہولیات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چابہار میں پاکستانی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ریمدان سرحد چابہار فری زون کا ایک جزو ہے اور اس علاقے کے تمام قوانین بھی اس میں نافذ کیا جاتا ہے۔

اس موقع میں محمد رفیع نے چابہار فری زون کے ڈائریکٹر مینجر اور اور ایرانی سرمایہ کاروں کو فری زون اور گوادر کی بندرگاہ کا بھی دورہ کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بندرگاہ کی صلاحیتوں اور مواقع سے واقف ہونے کے لئے چابہار عہدیداروں کو اس ملک کا دورہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@