"بہزاد ولی زادہ" نے اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران 2005 اور 2009 میں دو بین الاقوامی تمباکو کنٹرول معاہدوں میں شامل ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمباکو کنٹرول سے متعلق فریم ورک کنونشن اور تمباکو مصنوعات میں غیر قانونی تجارت کو ختم کرنے کے پروٹوکول، اقوام متحدہ میں عالمی ادارہ صحت کے ذریعہ رجسٹرڈ وہ واحد معاہدہ ہے جس نے اس کی متعدد ممبر ریاستوں کو اکٹھا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کنونشن اور اس کے پروٹوکول کا مقصد موجودہ اور آئندہ آنے والی نسلوں کو تمباکو کے استعمال کے مضر معاشرتی، ماحولیاتی، معاشی اور صحت کے اثرات سے بچانا ہے۔
ولی زادہ نے کہا کہ ہر دو سال بعد، کانفرنس کے دو سالہ اجلاسوں میں ان دو بین الاقوامی معاہدوں کی حمایت میں رہنما اصولوں اور دستاویزات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ممبران کے ذریعہ ان کی منظوری دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دورن، ان معاہدوں کی دفعات کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ممالک کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کو دوسرے ممبر ممالک کے سامنے پیش کیا جائے گا اور ممالک اپنے تمباکو کنٹرول کے قوانین کو بہتر بنانے میں کامیاب تجربات سے مستفید ہوں گے۔
ولی زادہ نے کہا کہ رواں سال کے 27 جون میں ملک کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کی شرکت کے تمباکو کے کنٹرول پر قومی ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@