"حمید بعیدی نژاد" نے بدھ کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تاگندہات کبھی بھی ایران کیخلاف معاندانہ رویوں سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے انتہاپسندانہ رویے جو امریکی کانگرس میں ایران مخالف پارٹیوں، منافقین جیسے معاند لابینوں، "مسیح علی نژاد" اور عراق اور افغانستان میں فوجی موجودگی کے زیر اثر پیدا ہوگئے ہیں، کو بھی برطانوی حکومت اور برطانوی پارلیمنٹ کی حمایت حاصل نہیں ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ تاگندہات نے حالیہ دنوں میں نائب برطانوی وزیر خارجہ "جیمز کلورلی" کے نام میں ایک خط میں ایرانی حکام کیخلاف پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے برطانیہ کی پابندیوں کی نئی لسٹ میں پاسداران اسلامی انقلاب فورسز کے نام کی عدم موجودگی کی تنقید کی ہے۔
برطانیہ کے ایوان نمائندگان میں قائم خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ نے ایران حکام پر انسانی حقوق کیخلاف ورزی کا الزام لگایا ہے اور اس بات کا دعوی کیا ہے کہ ایران سیاسی مقاصد کیلئے دوہری شہریت رکھنے والے ایرانی شہریوں کی واپسی کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@