تہران، ارنا – حادثے کا شکار یوکرین طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈینگ کیلیے پیرس جانے والے ایرانی وفد کے سربراہ نے ایک بیان جاری کیا کہا کہ حادثے کی تفتیشی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ BEA کے اقدامات بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن معیارات کے مطابق ہیں۔

فرانس میں ایرانی سفارتخانے کی رپورٹ کے مطابق ، آرش خدایی" ، جو ایرانی ایوی ایشن آرگنائزیشن کے وفد اور یوکرائنی طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کیلیے پیرس جانے والے کچھ ایرانی مشیروں اور ماہرین کی قیادت کر رہا تھا،اس سفر کے اختتام اور BEA سنٹر کے ساتھ مشترکہ تعاون کے خاتمے میں  ایک بیان میں اعلان کیا کہ ' جمعرات کے روز 23 جولائی 2020' یوکرائنی طیارے کے بلیک باکس کے ڈی کوڈینگ کا عمل فرانسیسی BEA لیبارٹری میں مکمل کیا گیا۔

اس بیان نے کہا کہ سویڈن ، برطانیہ اور کینیڈا کے نمائندوں کے علاوہ انٹرنیشنل ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کے نمائندے  اس بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے عمل کا مشاہدہ کرنے کے لئے موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تفتیشی ٹیم نے تصدیق کی کہ BEA کے اقدامات بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) ICAO  کے مطابق ہے اور BEA کی مکمل شفافیت، تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت قابل تحسین ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@