یہ بات سید عباس موسوی نے جمعرات کے روز مغربی شہر تبریز کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ اور ممبران کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ 15 ممالک کے ساتھ مشترکہ سرحد پابندیوں کو غیر موثر بناتی ہے۔
موسوی نے کہا کہ اس سلسلے میں پابندیوں کے اثرات کو ختم کرنے کے لئے ہمسایہ ممالک کی اعلی معاشی صلاحیتوں کو بہترین ممکنہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے ہمسایہ ممالک خصوصا جمہوریہ آذربائیجان کے ساتھ ثقافتی اور تجارتی تعلقات کی توسیع کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ، ہمیں تمام سفارتی طاقت کا استعمال کرنا چاہئے۔
موسوی نے تہران اور باکو کے مابین تجارتی تبادلے کے حجم کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی تعلقات کا یہ حجم دونوں ممالک اور حکومت کی صلاحیتوں کے مطابق نہیں ہے تو سرکاری عہدیداروں اور نجی شعبے کی کوششوں سے ان تبادلوں میں نمایاں اضافہ ہونا چاہئے۔
انہوں نے پڑوسی ممالک کی معاشی صلاحیتوں کے استعمال کو پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا سب سے اہم جز سمجھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@