بغداد، ارنا – ایرانی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران خطے کے تمام ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لئے ہمیشہ تیار ہے اور غلط فہمیوں اور تنازعات کے حل کے لئے بات چیت کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔

 یہ بات سید عباس موسوی جو ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ عراق کے دورے پر ہے، نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا سعودی عرب کے حوالے سے اپنی اصولی اور مستقل پالیسی کا اعلان کیا ہے اور اب ہمیں دیکھنا چاہیے کہ اس ملک کی حکومت اور حکام تعاون اور علاقائی مذاکرات کے لیے ایرانی تجویز کا کس طرح جواب دیں گے۔

موسوی نےکہا کہ ہم بدستور علاقائی ممالک کے ساتھ باہمی مذاکرات کے خواہاں ہیں۔

٭٭ ایران خطے میں استحکام اور سیکورٹی کےقیام کا خواہاں ہے

موسوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران ہمیشہ خطے میں استحکام، سیکورٹی اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔

موسوی نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ غلط فہمیوں اور تنازعات کے پرامن حل کے لئے بات چیت کے علاوہ کوئی متبادل حل نہیں ہےاور ہم سمجھتے ہیں کہ اس سلسلے میں کوئی دوسرا حل کارگر ثابت نہیں ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ایک مضبوط اور طاقتور خطہ اہم ہے۔ اگر ہمارا خطہ مضبوط ہوئے تو ہمارے پاس طاقتور ممالک ہیں اور ہم یقینی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@