تہران، ارنا- پاسداران اسلامی انقلاب فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران جنوبی صوبے فارس میں دہشتگرد گروہ مجاہدین خلق (ایم کے او) کی ایک ٹیم کو گرفتار کرلیا۔

فصیلات کے مطابق پاسداران اسلامی انقلاب کے انٹیلیجنس ادارے فجر نے صوبے فارس میں منافقین کی ایک دہشتگرد ٹیم کو گرفتار کرلیا ہے۔

منافقین کی ٹیم صوبے فارس کے شہر شیزار میں تخریبی کارروائیوں کے سلسلے میں داخل ہوئی تھی اور اس ٹیم پر سپاہ کے انٹیلیجنس ادارے کے اہلکاروں کی قریب سے نظر تھی۔

پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کے نے منافقین کی ٹیم کو کسی بھی تخریبی کارروائی سے قبل ہی گرفتار کرکے متعلقہ حکام کے سپرد کردیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@