تہران، ارنا – ایرانی صدر نے کہا ہے کہ امریکیوں کی توقع تھی کہ پابندیاں شروع ہونے کے فوری بعد ہی ملکی معیشت رک جائے لیکن آج ہم منصوبہ بندی اور تیل پر کم سے کم انحصار رکھنے سے ملک کو چلانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور یہ معاشی جنگ میں ایرانی عوام کیلیے ایک بڑی فتح اور کامیابی ہے

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز حکومت کے معاشی کوآرڈینیشن ہیڈ کوارٹر کے اجلاس میں موجودہ مسائل پر قابو پانے کے لئے حکومت خصوصی پالیسیاں اور پروگراموں کے نفاذ کا ذکر کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان انتہائی مشکل حالات میں ملک كا انتظام اور نظم و نسق چلانا، ایران مخالف امریکی مقاصد کے حصول کے سامنے ایرانی قوم کی قابلیت ہے۔

روحانی نی کہا کہ امریکیوں نے توقع کی تھی کہ پابندیوں کے آغاز کے فورا بعد ہی ملکی معیشت رک جائے ، لیکن آج ہم منصوبہ بندی اور تیل پر انحصار کے بغیر اس ملک کے انتظام اور چلانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو یہ معاشی جنگ میں ایرانی عوام کی طاقت اور فتح ہے۔