تہران، ارنا-  ایران کے نیشنل سینٹر برائے جینیاتی اور حیاتیاتی وسائل کے محققین نے مقامی اور بین الاقوامی محققین کے ساتھ مل کر Allium پیاز سے تیار llium schisticola  نامی پودوں کی ایک نئی نسل کی دریافت اور تعارف کرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایران کی حیاتیاتی تنوع دنیا میں مثالی ہے جس میں اب تک تقریبا 8 ہزار سے زائد پرجاتیوں اور ذیلی اقسام کی رپورٹ کی گئی ہے۔

ایران میں لگ بھگ ایک ہزار 700 فلورا ٹیکنز ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ صرف ملک کی سرحدوں کے جغرافیائی علاقے میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

ایران کے نیشنل سینٹر برائے جینیاتی او حیاتیاتی وسائل کے ماہر ڈاکٹر "علیرضا دولتیاری" نے کہا ہے کہ بہت زیادہ ریسرچ اور اعلی مہارت کی ضرورت کی وجہ سے دنیا میں پودوں کے دائرے میں ایک نئی نسل تلاش کرنا بہت مشکل ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے قومی مرکز برائے جینیاتی اور حیاتیاتی وسائل میں محققین کی فیلڈ اور ہربیرئم سرگرمی کے نتیجے میں  پیاز Allium کی ایک نئی نسل دریافت ہوئی۔

 انہوں نے کہا کہ اس ریسرچ کے فائیلوجنیٹک مطالعات فردوسی یونیورسٹی کے محققین اور جرمنی کے آئی پی کے کے محققین کے اشتراک سے انجام دی گئیں۔

اور آخر میں سائٹولوجیکل، سالماتی اور نسلی ثبوت فراہم کرکے ایران سے پیاز Allium کی ایک نئی پودوں کی نوعیت schisticola کو نامور بین الاقوامی جریدے Phytotaxa میں دنیا کی ایک نئی نسل کے طور پر متعارف اور شائع کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@