تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک آئندہ چند دنوں میں مارگرائے گئے یوکرانئی طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈینگ کرنے کیلئے اسے فرانس بھیجے گا۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز پیر کو اپنے کینیڈین ہم منصب "فرانسوا فیلیپ شامپاین" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرائنی طیارے کے بلیک باکس کو فرانس بھیجنے کا فیصلہ کچھ عرصے پہلے کیا گیا تھا اور بہت جلد اس کا نفاذ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یوکرین فریق سے مارگرائے گئے طیارے کے حقوقی اور قانونی مسائل اور ساتھ اس حادثے میں متاثرہ ہونے والوں کی لواحقین کے خسارے کا ازالہ کرنے سمیت یوکرائنی طیارے کے خسارے کی ادائیگی کیلئے مذاکرات کرنے پر اپنے آمادگی کا اظہار کیا ہے لیکن یوکرائن نے ابھی اس حوالے سے مذاکرات کیلئے کسی وفد کا تعارف نہیں کیا ہے۔

ظریف نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس مسئلے کا بدستور تعاقب کررہا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 8 جنوری 2020ء کو ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد یوکرین کا طیارہ ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 167 مسافر اور 9 عملے جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایرانی مسلح افواج اندرونی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچیں کہ میزائل انسانی غلطی کی وجہ سے فائر ہوا جس کے نتیجے میں یوکرائنی طیارہ تباہ ہوا، اور معصوم لوگ جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا حادثہ افسوس ناک ہے، متاثرہ خاندانوں سے معذرت چاہتے ہیں، طاقت کے گھمنڈ میں مبتلا مہم جو امریکہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@