رشت، ارنا – ایرانی نامور تائیکوانڈو کھیلاڑی 'آرمین ہادی پور' کو عالمی طلبا کے مقابلوں کی فیڈریشن کے سب سے بہترین کھیلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا۔

یہ بات ایران کے شمالی صوبے گیلان کی تائیکوانڈو تنظیم کے سربراہ محسن سترگی نے  آج بروز منگل ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے  کہی۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ گیلان سے تعلق رکھنے والے ایرانی تائیکوانڈو کھیلاڑی حالیہ دہائی میں عالمی طلبا کے مقابلوں کی فیڈریشن کے سب سے بہترین کھیلاڑی کی حیثیت سے منتخب ہوگئے۔

قابل ذکر سے کہ ہادی پور نے اس سے پہلے مختلف پوزیشنیں حاصل کی ہیں انہوں نے 2019 کو بلغاریہ کے گڑیند پری مقابلوں کے تیسرے مرحلے میں کانسی کا تمغہ، سربیا کے ٹورنامنٹ مین ایک کانسی کا تمغہ، جاپان کے گرینڈ پری مقابلوں میں ایک چاندی کا تمغہ، 2019 کو برطانیہ کے عالمی مقابلوں میں ایک کانسی کا تمغہ، برطانیہ کے گرینڈ پری مقابلوں میں طلائی تمغہ، اردن کے عالمی مقابلوں میں ایک سونے کا تمغہ، ریو اولمپکس میں طلائی تمغہ، عالمی چیمپیئن شپ مقابلوں میں چاندی کا تمغہ، ایشیائی مقابلوں میں ایک طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ، عالمی یونیورسل طلباء گیمز میں 3 طلائی تمغے، عالمی مقابلوں میں ایک چاندی کا تمغہ، گرینڈ پری مقابلوںمیں ایک چاندی کا تمغہ، گرینڈ اسلم مقابلوں میں طلائی تمغہ، روس کے گرینڈ پری مقابلوں میں ایک چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@