یہ بات برہم صالح نے آج بروز بدھ بغداد میں ایرانی وزیر توانائی 'رضا اردکانیان' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے دونوں ہمسایہ ممالک کی ترقی و خوشحالی کیلیے مشترکہ تعاون خاص طور پر بجلی اور پانی کے شعبوں میں تعاون کی وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
عراقی صدر نے خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لئے خطے کو درپیش پیچیدہ حالات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کا بھی مطالبہ کیا۔
اس موقع میں ایرانی وزیر نے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ اور تسلسل کے لیے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا۔
فریقین نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر توانائی نے آج ایک وفد کی قیادت میں بغداد کا دورہ کیا جو عراق پہنچنے پر عراقی وزیر توانائی ماجد مہدی حنتوش نے ان کا استقبال کیا۔
انہوں نے عراقی وزیر خزانہ علی عبدالامیر علاوی کے ساتھ بھی ملاقات کی اور عراقی وزیر اعظم اور مرکزی بینک کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@