تہران، ارنا- ایرانی سپریم لیڈر کے دفتر کے مطابق کل بروز اتوار مطابق 24 مئی 2020ء اسلامی جمہوریہ ایران میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو شوال کا چاند ہفتے کی شام نظر آیا لہذا کل بروز اتوار مطابق 29 رمضان الکریم 1441ہجری قمری (24 مئی 2020ء) اسلامی جمہوریہ ایران میں عید الفطر منائی جائے گی۔

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اختتام پذیر ہونے کے بعد دنیا بھر کے مسلمان عیدالفطر کو شکرانہ رحمت کے طور پر منارہے ہیں؛ خوشی کا یہ دن مسلمانوں کے لیے محبت اور اتحاد کا پیغام لے کر آتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@