"مہدی محمودی" نے عام صحت کے تحفظ کیلئے امداد دینے کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا موقف یہ ہے کہ وہ صحت کی خدمات کی فراہمی سے متعلق ایرانی شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکی پناہ گزینوں کے درمیان کوئی فرق نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں قائم کرونا وائرس روک تھام کمیٹی کی ہدایت اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے حکم کے مطابق ایران میں مقیم تمام غیر ملکی پناہ گزینوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔
محمودی نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ابتدائی دنوں سے اب تک ملک میں مقیم افغان پناہ گزینوں کے درمیان صحت سے متعلق مختلف قسم کی مصنوعات بشمول جراثیم کش مصنوعات، ماسک اور دستانے بانٹے کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران، ایران میں مقیم غیر ملکی رہائشیوں کے لگ بھگ 6 ہزار خاندانوں کیلئے مختلف ذاتی حفاظتی کِٹس مہیا کی گئیں ہیں، جن میں ماسک، شیشے، دستانے اور ایسولیشن کپڑے، سینیٹری کا سامان جیسے مائع صابن، جراثیم کُش جِل اور ادویات سمیت نقد رقم کی امداد شامل ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@