تہران، ارنا – ایرانی تہران یونیورسٹی کے شعبے زراعت اور قدرتی وسائل کے دو پروفیسروں نے اقوام متحدہ کے ماتحت خوراک و زراعت تنظیم (فائو) کے ساتھ کتاب لکھنے کے لئے باہمی تعاون کیا۔

ایرانی پروفیسرز "آرمین توحیدی اور مجتبی زاغری" نے لائیوسٹاک سپلائی چین میں فوڈ ایڈیٹیز کے ماحولیاتی اثرات کی کتاب جو فائو تنظیم کے ذریعہ شائع کی گئی، کی 26 رکنی کمیٹی میں شمولیت کے ساتھ اس کتاب کو مرتب کرنے میں اہم اور موثر کردار ادا کیا۔
اس کتاب کو لکھنے کا مقصد ماحولیات پر جانوروں کے کھانے کے اضافے کی پیداوار اور کھپت کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنا ہے جس میں ماحولیاتی اثرات کے مختلف معیارات کا صفر سے لے کر ایک سو تک کی جانچ کی گئی ہے۔
اس کتاب میں بھی جانور پالنے اور ماحولیات کے میدان میں بڑے ممالک کے نامور محققین کے جانوروں کی خوراک میں اضافے پیدا کرنے والی فیکٹریوں کے ماحول پر اثرات ، توانائی کی کھپت میں نقل و حمل کے کردار ، گرین ہاؤس گیس کے اخراج اور ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے موضوعات کے خیالات پیش کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک و زراعت اقوام متحدہ کی خصوصی شاخ ہے جو 1945 کو عالمی طور پر نسل انسانی کو درپیش بھوک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔
یہ ادارہ ترقی پزیر اور ترقی یافتہ ممالک میں غیر جانبدارانہ طور پر عمل کرنے والے ادارہ ہے جس کا مقصد ہر ملک میں خوراک کی پیداوار میں اضافہ اور زرعی اصلاحات کو ممکن بنانا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@