تہران، ارنا- ایرانی فلمسازوں "کاوہ مظاہری" اور "کاوہ تہرانی" نے 15 ویں یورپی آزاد فلموں کے فلم فیسٹیول کے ایوارڈز کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 15 ویں یورپی آزاد فلموں کے میلے کا فرانس میں انعقاد کیا گیا۔

اس میلے کا مقصد آزاد سینما کی حمایت ہے جسے یورپی سنڈینس فلم فیسٹیول بھی کہا جاتا ہے۔

 منعقدہ اس میلے میں ایرانی فلم ساز "کاوہ مظاہری" کی بنائی گئی شارٹ فلم Amusement Park کو سب سے بہترین غیر یورپی فلم کے طور پر چن لیا گیا۔

اس کے علاوہ کاوہ مظاہری کی ہدایتکاری میں ایران اور ناروے کی بنائی گئی مشترکہ فلم Night tent کو اس میلے کی سب سے بہترین یورپی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ یورپی آزاد فلموں کے میلے کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے آنلائن انعقاد کیا گیا۔

اس میلے کا 23 سے 26 اپریل تک فرانس میں آنلائن انعقاد کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@