تہران، ارنا- پاسداران اسلامی انقلاب کے بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی نیوی کے سازو سامان کے 90 فیصد کا حصہ ملکی ساختہ ہے اور باقی 10 فیصد کی تیاری کا علم بھی حاصل کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل "علیرضا تنگسیری" نے پیر کے روز بحری ساز و سامان سمیت مختلف فوجی شعبوں میں ملک کے فوجی سازو سامان کی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری تمام فوجی سہولیات اور سازوسامان ملکی ساختہ ہیں اور دیگر ممالک پر انحصار نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی جب ہمارے بحری میزائلوں کی اعلی ترین رینج 45 کلومیٹر کی دوری پر تھی جسے امریکی آلہ کاروں نے چلنا تھا لیکن اب ہمارے پاس ملکی ساختہ 700 کلومیٹر کی رینج کیساتھ مختلف سطحوں اور سطح سے ہوا تک مار کرنے والے میزائل ہیں۔

ایڈمیرل تنگسیری نے گزشتہ 40 سالوں کے دوران فوجی شعبوں میں پاسداران اسلامی انقلاب فورسز کی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آج کی صورتحال کسی بھی طرح ماضی سے موازنہ کرنے والی نہیں ہے اور اب ایرانی بحریہ فورسز ہر طرح کے میزائل، بحری جہاز اورجنگی بحری جہاز تیار کرنے کے علاوہ بہت سارے تحقیقاتی کام کرنے جار رہے ہیں۔

انہوں نے دنیا میں مختلف جسموں کے ساتھ 90 گانٹھوں یا سمندری گرہوں کی رفتار سے مختلف قسم کے بحری جہازوں کی تیاری کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ہمارے بحری جہازوں کی رفتار امریکی بحری جہازوں سے  تین گنی زیادہ ہے اور ہم نے سب میرین کے شعبے میں عمدہ اقدامات اٹھائے ہیں۔

پاسداران انقلاب فورسز کے بحریہ کے کمانڈر نے امریکی جنگی جہاز اور خطے میں امریکی حالیہ مہم جوئی کیخلاف ایرانی بحریہ فورسز کی کاروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا امریکہ نے بین الاقوامی قوانین کیخلاف ایرانی بحری جہازوں کی راہ میں رکاوٹیں حائل کی او ریڈیو کا جواب دینے سے انکار کردیا جو ایرانی نیوی نے اس کا مضبوط جواب دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@