زنجان، ارنا – ایرانی صوبے زنجان کے ثقافتی، سیاحتی اور دستکاری ادارے کے منیجر ڈائریکٹر نے شہر ماہنشان کی مراش ڈیم میں تاریخی مقام کی دریافت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھدائی سے حاصل ہونے والے نمونے اور شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ جگہ اشکانی تاریخی دور سے تعلق رکھتی ہے۔

یہ بات "امیر ارجمند" نے اتوار کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ دریافت ہونے والے تاریخی مقام کو اس صوبے کے ادارے ثقافت، سیاحت اور دستکاری کا حوالہ کردیا گيا۔
ارجمند نے کہا کہ اس کھدائی سے حاصل ہونے والی اشیاء کا امکان زیادہ تر اشکانی دور سے ہے ، جو مستقبل میں ٹیسٹ کے ذریعہ مزید تصدیق کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مراش ڈیم کے علاقے کی کھدائی کے دوران گھریلو جانوروں سے متعلق 93 ہڈیاں ، مٹی کے برتنوں کے 91 ٹکڑے ، متعدد پتھر کے ٹکڑوں کے ساتھ برتنوں کے ٹکڑے بھی ملے۔
اس علاقے کو سطحی ثبوتوں اور نتائج کے مطابق آئرن ایج کا قبرستان تسلیم کیا گیا ہے۔
مراش مقام ایرانی صوبے زنجان کے شہر ماہنشان کے مراش گاؤں کے 500 میٹر تک فاصلے پر واقع ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@