ان خیالات کا اظہار صوبے بوشہر کے کسٹم ادارہ کے سربراہ "بہروز قرہ بیگی" نے بدھ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان برآمد شدہ منصوعات کی شرح مالیت کے لحاظ سے 7 ارب 490 ملین ڈالر ہے۔
قرہ بیگی نے کہا کہ بغیر گیس مائعات کے دیگر برآمدہ شدہ مصنوعات وزن کے لحاظ سے مجموعی طور پر 23 ملین اور 727 ہزار ٹن تھے اور مالیات کے لحاظ سے بھی ان کی شرح 7 ارب 627 ملین ڈالر تھی جن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بوشہر سے برآمد شدہ مصنوعات کے سب سے زیادہ حصے پیٹرو کیمیکل مصنوعات، گیس کے مائعات، معدنیات، مختلف قسم کے سمندری مچھلیوں اور زرعی مصنوعات تھے۔
قرہ بیگی نے کہا کہ ان مصنوعات سب سے زیادہ چین، متحدہ عرب امارات، افغانستان، بھارت، جنوبی کوریا، قطر، پاکستان، ترکی اور برازیل میں برآمدات ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر صوبے بوشہر کے برآمدہ شدہ مصنوعات کو گیس کے مائعات، پیٹروکیمیل مصنوعات اور دیگر مصنوعات پر مشتمل ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@