تفصیلات کے مطابق اس ویب کانفرنسنگ ورکشاپ میں بین الاقوامی ریلوے اتحاد کے اراکین بشمول اسلامی جمہوریہ ایران، فرانس، جاپان، چین، جنوبی کوریا، روس، برطانیہ، کینیڈا، امریکہ اور کمیونٹی آف یورپین ریلوے کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔
منعقدہ اس کانفرنس میں کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کے طریقوں کا جائزہ لینے سمیت کوویڈ-19 کی روک تھام سے متعلق تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔
اس موقع پر بین الاقوامی ریلوے اتحاد کے ایڈمنسٹریشن مینجر "فرانسوا ڈاون" نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے تمام ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فرانسوا ڈاون نے اس سے پہلے ایرانی ریلوے کے سربراہ کے نام میں ایک خط میں کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی ریلوے کی اچھی کارگردگی پر شکریہ ادا کیا تھا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطی ریلوے کا صدر دفتر ایران میں ہے اور ایرانی ریلوے کے سربراہ مشرق وسطی ریلوے کے علاقائی دفتر کے نائب صدر ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر50468 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3160 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 16711 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@