تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اب تک ملک میں صحت یابی کے بعد پھر دوبارہ کرونا وائرس کا شکار کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار"کیانوش جہانپور" نے منگل کے روز ویڈیو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی صحتیابی کے بعد پھر سے دوبارہ اس وائرس کا شکار ہونے کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

جہانپور نے کہا کہ اس وبائی مرض سے چھٹکارا پانے کا واحد طریقہ مشترکہ اقدامات اٹھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف، اس بیماری کیخلاف جنگ میں مختلف ممالک کے مابین پابندیوں اور تنازعات کو دور کرنا ہوگا۔

ایرانی محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ عالمی ادراہ صحت اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔

جہانپور نے کہا کہ یہ کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دیگر ممالک اس عالمی بحران سے نمٹنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہے ہیں یا کہ اس وبائی مرض کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہاں بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ اس موضوع کا تعاقب کرتے ہوئے غیر ذمہ دار ممالک کی نشاندہی کریں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 44606 کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2898 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 14656 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@