تہران، ارنا- نائب ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کی پیش کردہ رپورٹ اور ان کے اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی کمی ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض صوبے کرونا وائرس کے نازک موڑ سے گزر چکے ہیں اور اس کی صورتحال میں مزید بہتری آئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "قاسم جان بابایی" نے منگل کے روز محکمہ صحت میں ایک ویڈیو پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب کرونا وائرس کی صورتحال سے متعلق ملک میں استحکام آیا ہے۔

نائب ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ  کرونا وائرس کا بُری طرح شکار صوبوں میں کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کی کمی ہوتی جا رہی ہے اور اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کی رفتار میں بھی قابل قدر کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 44606 کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2898 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 14656  متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@