یہ بات "میخائل اولیانوف" نے پیر کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے COVID-19 سے نمٹنے کے لئے یکجہتی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے تسلسل کی مذمت کی۔
اولیانوف نے کہا کہ کوویڈ 19 وبائی بیماری کے لئے عالمی یکجہتی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیوں وینزویلا اوراسلامی جمہوریہ ایران پابندیوں کے شکار ہیں؟ کیوں صرف روس ، چین اور کیوبا مشکل وقت میں ایٹلی کو مدد فراہم کرتے ہیں؟ یورپی یونین اور امریکہ کہاں ہیں؟ آج کی دنیا میں کچھ غلط ہے۔
انہوں نے اس سے پہلے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ امریکہ میں بہت سے عوام اگر پابندیوں کو مکمل طور پر اٹھانے کے حق میں بات نہیں کرتے ہیں تو ، ایران میں کورونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے کم از کم ان پابندیوں کو درست کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 23 مارچ 2020 - 14:41
ماسکو، ارنا - ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے موقع پر ایران اور وینزویلا کے خلاف امریکی پابندیوں کے تسلسل کی مذمت کی۔