اسلام آباد، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی کبڈی ٹیم نے پاکستانی شہر لاہور میں منعقدہ عالمی کبڈی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی کبڈی ٹیم آج بروز اتوار کو لاہور میں منعقدہ عالمی کبڈی مقابلوں کے سلسلے میں آسٹریلیوی حیف کیخلاف میدان میں اترگئی۔

ایرانی ٹیم کے کھیلاڑیوں نے اس مقابلے میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے 35-53 نتیجے کیساتھ آسٹریلیا کی ٹیم کو شکست دے دیا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ دنوں میں بھی سیرالیون، برطانیہ اور جرمنی کی ٹیموں کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ 2020 عالمی کبڈی مقابلوں کا 10 مختلف ممالک کی شرکت سے 9 سے 16 فروری تک لاہور میں انعقاد کیا گیا.

ان مقابلوں میں پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران، جرمنی، کینیڈا، برطانیہ، بھارت، آسٹریلیا، کینیا، آذربائیجان اور سیرالیون کی ٹیمیوں نے حصہ لیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@