بریگیڈیئر جنرل 'اسماعیل قاآنی' نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ زیاد النخالہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں کہا کہ ہم، فلسطینی عوام کے تاریخی حقوق کے تحفظ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شیطانی سازش "صدی کی ڈیل' کے خلاف مقابلہ کے لیے فلسطینی قومی کی حمایت کریں گے.
انہوں کہا کہ قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے بارے میں ایران کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے.
انہوں نے کہا کہ جنرل سلیمانی کی شہادت کے لیے امریکی اقدام، صدی کی ڈیل" کے اعلان کے لیے ایک بہانہ تھا.
جنرل قاآنی نے کہا کہ جنرل سلیمانی کے قتل کے بعد فلسطینی مزاحمت فورسز کی حمایت کے لیے ایران کا موقف پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوگا.
فلسطین کی اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے فلسطینی مسئلے سے حمایت کے لیے ایران کے موقف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام امریکی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے.
جنرل قاآنی نے اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں کہا کہ ایران، صدی کی ڈیل" کے ساتھ مخالف ہے.
یاد رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل "قاسم سلیمانی" 3 جنوری کو بغداد میں امریکہ کی ایک دہشت گردی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے حکم میں جنرل قاآنی کو شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سپاہ قدس کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 2 فروری 2020 - 15:39
تہران، ارنا – ایرانی قدس فورس کے نئے کمانڈر نے فلسطین کے اسلامی جہاد تنظیم کے سیکرٹری جنرل "زیاد النخالہ اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ 'اسماعیل ہنیہ' کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک رابطوں میں فلسطینی قوم کی خواہشات سے ایران کی حمایت پر زور دیا.