ملک کے 105 ہزار اسکولوں میں یکم فروری کو بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کی ایران کی تاریخی آمد کی مناسبت سے انقلاب کی گھنٹی بجایا گیا۔
امام خمینی کی آمد اور فجر دہائی کے آغاز کے موقع پر ایران بھر میں گرجا گھروں کی گھنٹیاں ، ٹرینوں اور جہازوں کی آواز بھی خوشی میں بجی۔
یکم فروری کے موقع پر ایرانی عوام نے امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دے کر ان کے مزار پر پھولوں کو چڑھا کر آپ کیساتھ خراج عقیدت پیش کی۔
اسی دن کے موقع پر مہر آباد ایئر پورٹ سے امام خمینی (رح) کے مزار تک موٹر سائیکلوں سے مارچ کا انقعاد کیا گیا۔
یکم فروری کے موقع پر 450 سے زائد صحافی اور فوٹوگرافر اور میڈیا والوں نے اس عظیم واقعے کی کوریج دے دی۔
ایرانی قوم عشرہ فجر کی مناسبت سے پورے ملک میں نکالے جانے والے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اسلامی حکومت، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ امام خامنہ ای سے اپنی وفاداری کا ثبوت پیش کرے گی.
آج ہفتہ کے روز یکم فروری بانی انقلاب امام خمینی (رح) کی 14 سال بعد ایران واپسی کا دن ہے اور اسی سلسلے میں انقلاب کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوں گی.
یکم فروری 1979 کو انقلاب اسلامی کے عظیم بانی امام خمینی (رہ) کی پیرس سے جلاوطنی کے بعد ایران آمد سے ایرانی قوم میں ایک نئی روح پھونکی گئی اور انھوں نے صرف 10 دن کے اندر ایک ظالمانہ بادشاہت کا خاتمہ کردیا.
ایرانی حکام کے مطابق، انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے پورے ملک میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا.
ان دنوں میں مختلف ثقافتی تقریبات بالخصوص قومی اور بین الاقوامی میلے بھی منعقد ہوں گے جس میں ملک بھر سے فنکار شرکت کریں گے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@