مظاہرین نے "امریکہ مردہ باد اور جنگ کو روکیں" کے نعرے گونج اٹھا کرکے اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے پرچموں کو بلند کرنے کے ساتھ انصاف کا نعرہ لگا دیا.
انہوں نے "انصاف اور امن - دہشت گردی نہیں" بینر بھی اٹھایا.
مظاہرین ، جو سوئٹزرلینڈ میں سرد موسم میں احتجاج کر رہے تھے، کے پاس جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی تصاویر تھیں جن میں "انہوں نے داعش کو شکست دی" لکھا گیا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔
امریکی ڈرون حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ پیر کے روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی امامت میں تہران میں ادا کی گئی جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 13 جنوری 2020 - 09:29
لندن، ارنا – امریکی دہشت گرد حکومت کے ذریعہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر درجنوں مظاہرین نے سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا۔