تہران، ارنا - پاکستان کے صدر مملکت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر کے ساتھ ایک ملاقات میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت اور تہران میں طیارہ حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے.

یہ بات 'دکترعارف علوی'نے آج بروز جمعرات پاکستان میں تعینات نئے سفیر کو اسناد تقرری پیش کرنے کی تقریب میں کہی.
انہوں نے ایرانی نئے سفیر کو خوش آمدید کہنے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور تاریخ مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے بہت سارے مواقع اور اعلی صلاحیت موجود ہے۔
علوی نےخطے میں حالیہ تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تناؤ کے خاتمے کےلیے مددکرنے پر تیار ہے کیونکہ یہ تمام خطی ممالک کے مفاد میں ہوگا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@