تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے دوران، گزشتے سال کے مقابلے میں منشیات کی ضبطگی میں 390 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایرانی کسٹمز کے مطابق، رواں سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران ملک کے کسمٹز کے اہکاروں نے 480 ہزار 586 کلوگرام کی منشیات برآمدات کی ہیں جن میں سے سب سے زیادہ ترہ حصہ صنعتی مشنیات کے پریکوسر ہیں۔

کسٹم ضبطی کے ایک سروے سے پتا چلتا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں ایرانی اور افغانستان کی سرحدوں پر میتھیمفیتیمین کی ضبطگی میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس میں 500 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.

اس شعبے میں ایران نے چار ہزار سے زائد قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے.

ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے.

اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@