ایرانی فلم ساز 'نیما جاویدی' کی فلم ' The Warden' کو تین بین الاقوامی فلم میلوں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا.
اس فلم کو بھارت کے 'کیرل اور چینائی' شہروں اور چین کے صوبے 'ہائنان' کے تین فیسٹیولوں میں دیکھائی جائے گی
قابل ذکر ہے کہ اس فلم نے پہلی بار 37 ویں بین الاقوامی فجر فلم فیسٹیول میں کرسٹل سیمرغ کا ایوارڈ حاصل کر لیا.
یہ فلم 1347 ہجری قمری میں تہران میں واقع ایک پرانی جیل کی کہانی ہے جو ہوائی اڈے سے قربت کی وجہ سے خراب اور خالی کی جانی چاہیے.
اس فلم کے اہم اداکار 'نوید محمدزاده، پریناز ایزدیار، مانی حقیقی، ستاره پسیانی، حبیب رضایی، آتیلا پسیانی' ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@