تہران، ارنا - سماجی رابطوں کی ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب نے ایران سے انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں چلنے والے پریس ٹی وی وی اور ہیپسان چینل کے اکاؤنٹس کو بند کردیا ہے.

پریس ٹی وی کی ویب سائٹ کے منیجر ' حبیب عبدالحسین' نے کہا کہ گوگل نے ایک بار پھر کوئی پیشگی اطلاع کے بغیر ایران کے پریس ٹی وی اور ہسپان ٹی وی کے یوٹیوب اکاونٹ کو بند کر دیا ہے.
قابل ذکر ہے کہ یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ گوگل نے پریس ٹی وی کے یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا ہے حقیقت میں ایران نے ان اقدامات پر کئی بار احتجاج کیا ہے لیکن وہ اپنے اس اقدام کے لیے جوابدہ نہیں ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@